گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ میں خصوصی سیمینار کا انعقاد

07-18-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔ مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی خصوصی شرکت ہوئی۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ میں سیمینار عنوان ’’ معاشرے میں برداشت اور ہم آہنگی کا فروغ‘‘ رکھا گیا۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ہمیں برداشت کی سیاست کرنا ہو گی۔ کارکنوں میں نفرت بھرنے کے نتیجے سے سانحہ 9 مئی ہوا۔ ملک میں امن اور بھائی چارہ ہو گا تو ملک میں معیشت بہتر ہو گی۔ تقریب سے ن لیگ ٹیچر ونگ کے کوآرڈی نیٹر مزمل محمود، لیگی رہنما رانا سکندر حیات، ڈی پی آئی کالجز اور پرنسپل کالج نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع  پر سکندر حیات نے کالج کے لئے کرکٹ باؤلنگ مشین بھی عطیہ کی۔