پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد

07-18-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ چھ سو سے زائد طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں۔

پی سی ہوٹل میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کا آٹھواں کانووکیشن ہوا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل ڈاکٹر عاطف ، فیکلٹی ممبران اور والدین بھی کانووکیشن میں شریک ہوئے۔ دو سیشنز کے بی ایس طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ ڈگریاں ملنے پر طلبہ خوشی سے نہال نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا فارمیسی کالج میں اچھا وقت گزرا۔ ڈگری حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہوئی۔ کانووکیشن میں مجموعی طور پر چھ سو سے زائد ڈگریاں دی گئیں اور نمایاں کارکردگی پر چھ طلبہ کو میڈلز دئیے گئے۔