کلمہ چوک انڈر پاس کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ، لاہور نیوز مبینہ دستاویز سامنے لے آیا

07-18-2023

(لاہور نیوز) کلمہ چوک انڈر پاس کا تعمیراتی کام شروع کرنے میں تاخیر پر تعمیراتی لاگت میں اضافہ سے متعلق لاہور نیوز مبینہ دستاویز سامنے لے آیا۔

 دستاویز کے مطابق سی بی ڈی پنجاب نے پہلے ایم آر ایس ریٹ پر پی سی ون بنایا۔  9 جون 2022 کو کلمہ چوک انڈر پاس کا پہلا پی سی ون منظور کیا۔ ششماہی پروگرام کے مطابق کلمہ چوک انڈر پاس کا تخمینہ تین ارب 70 کروڑ روپے لگایا گیا لیکن دو ششماہی گزرنے کے باوجود انڈر پاس کا کنٹریکٹ ایوارڈ نہ ہو سکا اور سیمنٹ، سریا، بجری سمیت دیگر تعمیراتی سامان مہنگا ہو گیا۔ اتنی تاخیر ہونے سے لاگت میں بھی سوا ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ کلمہ چوک انڈر پاس کا ریوائزڈ پی سی ون چار ارب 94 کروڑ 75 لاکھ روپے کا منظور ہوا تھا۔ آڈیٹر جنرل نے اعتراض اٹھایا کہ تعمیراتی کام بروقت شروع نہ ہونے سے لاگت میں اضافہ ہوا۔ آڈیٹر جنرل نے سی بی ڈی پنجاب سے مبینہ تاخیر پر جواب بھی طلب کر لیا۔