سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے مال روڈ فیصل چوک پر ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا انعقاد

07-18-2023

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے مال روڈ فیصل چوک پر ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا انعقاد کیا گیا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کیے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے حادثات میں 35 فیصد کمی آئی۔ بغیر ہیلمٹ نوفیول، نو پارکنگ پر مزید سختی کروائی جا رہی ہے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ صرف  14 دنوں میں 2 لاکھ 23 ہزار موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔