سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ

07-18-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کیساتھ 1967 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 316 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہو گئی۔