سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

07-18-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل جاری ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے۔

رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 33.28 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 45009.33 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 12 کروڑ 54 لاکھ 17 ہزار 665 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔