چکن 600 سے نیچے آ کر بھی متوسط طبقے کی پہنچ سے دور
07-18-2023
(لاہور نیوز) سستا پروٹین سستا ہو کر بھی مہنگا ہی ہے۔ چکن 600 سے نیچے آ کر بھی متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہے۔
اشیائے ضروریہ کے دام بدستور جیب پر بھاری ہیں۔ ڈیمانڈ کم ہونے سے برائلر 21 روپے سستا ہوا۔ فی کلو قیمت 582 روپے مقرر کی گئی۔ فارمی انڈے مزید 2 روپے مہنگے، فی درجن قیمت 257 روپے ہو گئی۔ ادھر سبزیاں اور پھل بھی پہنچ سے باہر ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 140 ، لہسن 520 ، پیاز 60 روپے فی کلو ہے۔ ادرک 1100، آلو 100 روپے فی کلو مل رہے۔ پھلوں میں درجہ اول سیب 450 ، آلو بخارا 360 روپے فی کلو دستیاب، جامن 220 ، انگور 400، لیچی 420 روپے فی کلو ہے۔ خوبانی 250، آڑو 280 اور کھجور ایرانی 640 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ کیلے درجہ اول 220 اور درجہ دوم 180 روپے فی درجن ہیں۔ عوام کہتے ہیں برائلر گوشت سستا ہو کر بھی مہنگا ہے۔ پھل اور سبزیاں بھی قوت خرید سے باہر ہیں۔ انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد کرانے میں بھی مسلسل ناکام ہے۔