ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

07-18-2023

(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں کمی کی گئی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ پنجاب اور خیبر پی کے کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کی قیمت 13.13 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ اوگرا نے جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔