شادمان پاسپورٹ آفس میں بدانتظامی، مرکزی دفتر میں داخلہ کڑا امتحان
07-18-2023
(لاہور نیوز) شادمان پاسپورٹ آفس میں بد انتظامی انتہا کو پہنچ گئی، شدید گرمی اور حبس میں عوام کی لمبی قطاروں کے باعث مرکزی دفتر میں داخلہ کڑا امتحان بن گیا، مرکزی دروازے پر تعینات سکیورٹی گارڈز کے خلاف پیسے بٹورنے کی شکایات بھی عام ہونے لگیں۔
شادمان پاسپورٹ آفس مسائل کا گڑھ بن گیا، مرکزی دفتر میں داخلہ کے لیے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خواتین اور مرد شدید گرمی اور حبس میں لمبی لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں، عوام کیلئے سائے کا انتظام نہ پانی کی سہولت میسر ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کئی روز سے آ رہے ہیں پاسپورٹ آفس میں داخل ہی نہیں ہونے دیا جاتا، پیسے دئیے بغیر گارڈز اندر جانے نہیں دیتے، نادرا کی طرز پر پاسپورٹ کے بھی میگا سنٹرز قائم کئے جائیں اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔