پی پی اور ن لیگ میں 8 اگست کو اسمبلی کی تحلیل پر اتفاق، ذرائع

07-18-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں 8 اگست کو اسمبلی کی تحلیل پر اتفاق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی، قومی اسمبلی توڑنے کیلئے 9 اور 10 اگست کی بھی تجویز زیر غور تھی، حکومت کو قانونی ماہرین نے 8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیراعظم 8 اگست کو اسمبلی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو بھجوائیں گے، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر اگر دستخط نہ بھی کریں تو 48 گھنٹے بعد اسمبلی از خود تحلیل ہو جائے گی۔ یاد رہے آئینی طور پر قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ہے۔