پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

07-18-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حکومت نے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں30 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں کی مد میں دیا جانے والا اضافہ ایڈہاک ریلیف ہوگا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فون کیا جس میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اورپنشن سے متعلق گفتگوکی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اورپنشن وفاق کے برابر کرنے کی ہدایت کی جس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔