سمٹ بینک نے اپنا نام بدل کر بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھ دیا
07-18-2023
(ویب ڈیسک) سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنا نام بدل کر بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھ لیا ہے۔
ترجمان سمٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سمٹ بینک کے مطابق گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کارنے اکثریتی شیئرز حاصل کیے تھے، اکثریتی شیئرزکے حصول کے بعد نام کی تبدیلی عمل میں آئی۔ ترجمان سمٹ بینک کا کہنا تھا کہ تبدیلی نام کا اطلاق دیگر ریگولیٹری اور کارپوریٹ منظوریوں کے بعد ہو گا،ناصرعبداللہ حسین لوتاہ بینک کو اسلامی بینک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بینک مکرمہ لمیٹڈ اسلامی اصولوں کے مطابق جدید مصنوعات فراہم کرے گا، ترجمان کے مطابق بینک مکرمہ لمیٹڈ مکمل اسلامی بینکاری کے لیے جامع منصوبہ کی تیاری پر عمل پیراہے۔