پنجاب حکومت کا صوبے میں پلاسٹک روڈز متعارف کروانے کا فیصلہ
07-18-2023
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں پلاسٹک روڈز متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
پنجاب میں بین الاضلاعی سڑکوں کی تعمیر کے 107 منصوبے تین ماہ میں مکمل کیے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلاسٹک روڈز کی تعمیر کیلئے پلان طلب کر لیا ہے۔ پلاسٹک روڈ تارکول روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوتی ہے، تارکول میں پلاسٹک مکس کر کے بنائی جانے والی سڑک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی، نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے روڈز پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں میں شفافیت اوراعلی معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب بھر میں 2600 کلو میٹر طویل سڑکوں کے بحالی کے 137 منصوبے زیر تکمیل ہیں، صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر کے تمام پراجیکٹس کے کنٹریکٹ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے دیئے جارہے ہیں۔