محرم الحرام: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سکیورٹی انتظامات مکمل

07-18-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں 650  سے زائد کیمروں سے شہر بھر کی مجالس اور جلوسوں کی 24 گھنٹے کوریج ہو گی، تمام ضروری مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں، مرکزی جلوس کے راستوں پر سیف سٹی موبائل کمانڈ وہیکل سے مانیٹرنگ کی جائیگی، لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی سیف سٹی سینٹر میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ترجمان سیف سٹیز نے کہا ہے کہ شہری اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر اطلاع دیں۔