سانحہ 9 مئی سے متعلق مزید ہوشربا تصاویر منظرعام پر آگئیں
07-18-2023
(ویب ڈیسک) سانحہ 9 مئی سے متعلق مزید ہوشربا تصاویر منظرعام پر آگئیں جس میں شرپسندوں نے عسکری ہسپتال، ایئر فورس بیس سرگودھا حتیٰ کہ عسکری تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخشا۔
بیشتر تصاویر زیرحراست شر پسندوں کے موبائل فونز سے فرانزک کو دوران برآمد ہوئیں۔ پاک امارات ہسپتال کی عمارت کو نقصان اور ملحقہ سٹینڈ بائے جنریٹر روم کو آگ لگائی گئی جبکہ بجلی منقطع ہونے سے ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں مریض، وینٹی لیٹرز اور بچوں کے انکیوبیٹرز بھی بند ہوگئے۔ سی ایس ڈی لاہور سے احتجاج کے بہانے لاکھوں روپے کیش بھی لوٹ لیا گیا۔ عسکری تاریخ اور جنگوں میں پاک فوج کی یونٹوں کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے پر دھاوا بول کر ریکارڈ بھی جلا دیا گیا، چکدرہ قلعے پر حملے کے بعد پورے قلعے، ریکارڈ اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ سجاد عالم شہید کی یادگار پر تصویر کو جلا کر چیئرمین پی ٹی آئی زندہ باد لکھ دیا گیا۔