وزیراعظم کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بارے گفتگو
07-18-2023
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے محسن نقوی سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے معاملات پر گفتگو کی، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے برابر کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم کو سرکاری ملامین کی تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کروا دی۔