عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں، قیمت میں مزید اضافے کا امکان

07-18-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کی چکی میں مسلسل پستے عوام پر حکومت نے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق بجلی مزید 1 روپیہ 88 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گا۔