ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز 12 کروڑ 60 لاکھ ، نوجوان ووٹرز کی حیران کن تعداد
07-18-2023
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرزکی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہوگئی۔ ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار 615 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہے۔ مرد ووٹرزکی شرح 54.02 فیصد،خواتین ووٹرزکی شرح 45.98 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 378، سندھ میں 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 ، بلوچستان میں 52 لاکھ 74 ہزار 761 جبکہ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مرد ووٹرز کی شرح 53.64 اور خواتین کی 46.35 فیصد ہے، سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 54.23 اور خواتین کی 45.77 فیصد ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوامیں مرد ووٹرزکی شرح 54.56 اورخواتین کی 45.44 فیصد، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اورخواتین کی 43.83 فیصد جبکہ اسلام آباد میں مرد ووٹرزکی شرح52.51 فیصد،خواتین کی 47.49 فیصد ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 18 سال سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 ہے۔ 26 سے سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار 445 ہے جبکہ 36 سے سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 976 ہے۔ اعلامیے کے مطابق 46 سال سے 55 سال ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ 19 ہزار 968 ہے، 56 سے سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 635 ہے جبکہ 66 سے سال سے بڑے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 ہے۔