چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت قرار

07-18-2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت قرار دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج قدرت اللہ نےگزشتہ روز  محفوظ کیا گیا فیصلہ  سنا دیا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو 20 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ قبل ازیں وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا میں رہ رہے تھے، دونوں نے پہلے نکاح کے بعد کافی وقت بنی گالا میں گزارا۔