پنجاب بورڈز کمیٹی نے انٹرمیڈیٹ کی پانچ نصابی کتب میں تبدیلی کی رائے دیدی

07-18-2023

(لاہور نیوز) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے پانچ نصابی کتب میں تبدیلی کی رائے دے دی، پنجاب بورڈز کمیٹی چیئرمین نے ٹیکسٹ بک بورڈ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے  ریاضی ، بائیولوجی ، کمپیوٹر سائنس ، فزکس اور کیمسٹری کی کتابوں کو تبدیل کیا جائے، مذکورہ مضامین کی نئی نصابی کتب بین الاقوامی معیار کی ہونی چاہئیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فوری طور پر کتابوں کی تبدیلی کا کام شروع کیا جائے، تبدیلی کے بعد کتابوں کو طلباء کے لیے یقینی بنایا جائے، نصابی کتب کی تبدیلی کا فیصلہ 11 جولائی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔