پولیس وردی میں ڈاکوؤں نے امریکہ پلٹ فیملی کو لوٹ لیا

07-18-2023

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کے روپ میں ڈاکوئوں نے امریکہ پلٹ فیملی سے 25 تولے سونا لوٹ لیااور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے قریب رنگ روڈ پرپولیس وردی میں تین ڈاکوؤں نےامریکہ پلٹ فیملی کی گاڑی کو چیکنگ کے بہانے رنگ روڈ پر روکااورگن پوائنٹ پرپچیس تولہ سونا چھین لیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ڈاکوئوں نے سفید کرولا گاڑی پر نیلی بتی لگا کر واردات کی،متاثرہ فیملی لاہورائیرپورٹ سے فیصل آباد جانے کےلیے رنگ روڈ پرسفر کررہی تھی۔ حکام نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ، رنگ روڈ اورانٹر چینج پر لگے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔