قومی ویمن فٹبال ٹیم سنگاپور کیخلاف آج دوستانہ میچ کھیلے گی
07-18-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم آج سنگاپور کے خلاف واحد دوستانہ میچ کھیلے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے مطابق قومی ٹیم آج سنگاپور کے خلاف واحد دوستانہ میچ کھیلے گی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف دو میچ کھیلنا تھے تاہم این او سی اور ویزا کے اجرا میں تاخیر کے باعث 15 جولائی کو ہونے والا میچ دونوں فیڈریشنز کی باہمی رضامندی سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ پاکستان ویمن ٹیم کی فیفا رینکنگ 157 جبکہ سنگاپور کی رینکنگ 131 ہے تاہم پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئرز اس دوستانہ میچ میں اچھے نتائج کے لئے پر امید ہیں ۔