شاہد آفریدی بھی داما د شاہین کی وکٹوں کی سنچری مکمل ہونے پر میدان میں آگئے ، پیغام جاری

07-17-2023

(ویب ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی نے داماد اور فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی ٹیسٹ کیرئیر میں 100 وکٹیں مکمل ہونے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین کی وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ 100 وکٹیں مکمل  ہوگئیں لیکن  مزید اور  لینی ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے داماد شاہین کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اس محنت کو جاری رکھنا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں شاہین  کے لیے مزید ریکارڈ اور کامیاب ہونے کے لیے دعا بھی کی۔