شاہینوں کے ریکارڈ قائم کرنے کا سلسلہ جاری، سرفراز احمد کے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل

07-17-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفرازاحمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لئے ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری گال ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے ٹیسٹ  کرکٹ میں 3000 ہزار رنز مکمل کیے۔ سرفراز یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر ہیں۔ انہوں نے 3000 رنز 52 ویں ٹیسٹ میں مکمل کیے۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد پاکستان کے لیے 21 ففٹی اور4 سنچریاں بھی سکور کرچکے ہیں۔ وہ  3000 رنز سکور کرنے والے مجموعی طور پر پاکستان کے 20 ویں بیٹر ہیں۔