شاہین آفریدی کی وکٹوں کی سنچری مکمل،وسیم اکرم کا خوبصورت پیغام جاری

07-17-2023

(ویب ڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کیلئے وکٹوں کی سنچری مکمل ہونے پر خوبصورت پیغام جاری کردیا۔

اپنے ٹوئٹ میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ آنے والے بہت سے سنگ میلوں میں سے ایک ہے، مزید کامیابیاں آپ کا مقدر بنیں۔ واضح رہے کہ گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی دوسرے اوور میں سری لنکن اوپنر نیشان مدھشکا کی وکٹ لیکر ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے 19 ویں باولر بن گئے۔