عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

07-17-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 1957 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 14 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں مستحکم رہیں، فی تولہ چاندی کی قیمت 2650 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2271.94روپے کی سطح پر برقرار رہی۔