سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایات پر محرم الحرام کا جامع صفائی پلان جاری
07-17-2023
(لاہور نیوز) سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی ہدایات پر محرم الحرام کا جامع صفائی پلان جاری ہے۔ محرم الحرام کے پورے مہینے خصوصاً پہلے 10 ایام میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائینگے۔
ایل ڈبلیو ایم سی کا 600 سے زائد عملہ اور تمام مشینری تینوں شفٹوں میں خصوصی صفائی آپریشن پر مامور رہے گی۔ جلوسوں کے روٹس پر موجود کنٹینرز کو بروقت خالی کیا جائے گا ۔ عاشورہ سے قبل 120 بڑی امام بارگاہوں کی خصوصی صفائی دھلائی کی جا رہی ہے ۔ امام بارگاہوں کی دھلائی کیلئے ٹیمیں تعینات، واشنگ کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور عوامی آگاہی کیلئے سروس ڈلیوری کیمپ بھی لگائے جا رہے ہیں۔