متوسط طبقے کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی خریداری مشکل ہو گئی

07-17-2023

(لاہور نیوز) متوسط طبقہ مہنگائی کے گرداب میں پھنس کر رہ گیا۔ سبزیوں اور پھلوں کی خریداری مشکل ہو گئی۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 3  سبزیوں کے دام بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 60 ، ٹماٹر 140 ، لہسن 520  روپے فی کلو ہے۔ ادرک 1100، سبز مرچ 120 ، پھول گوبھی 200  روپے فی کلو مل رہی۔ میتھی 200 روپے کے بجائے 300 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ پھلوں میں سیب 450 ، لیچی 400 ، آم سندھڑی 250، جامن 220 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔ کیلے 220 روپے فی درجن مل رہے۔ عوام کہتے ہیں مہنگائی کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ پھل پہنچ سے دور ہیں تو سبزیاں بھی سستی نہیں رہیں۔ شہر کی  سبزی منڈیوں میں بھی  سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد نہ ہونا معمول بن چکا ہے۔