ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کی پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا لی

07-17-2023

(لاہور نیوز) بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی شامت آ گئی، شہرمیں ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم میں مزید تیزی کردی گئی۔

لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے، موٹر سائیکل سوار کو بغیر ہیلمٹ پٹرول ملے گا نہ پارکنگ کے استعمال کی اجازت ہو گی،ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کی پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا لی۔ شہر میں ہیلمٹ کی پابندی کے باعث حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ سال کی نسبت ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع میں  35  فیصد کمی آئی ہے، 2022 ء کے پہلے 6 ماہ میں 363 افراد  ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 2023 ء کے پہلے 6 ماہ میں 193 افراد ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھے۔ ٹریفک وارڈنز زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، وارڈنز کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی، شہری ہیلمٹ چالان نہیں بلکہ قیمتی جانیں بچانے کے لیے پہنیں، آئی جی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ انسانی جان بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات  اٹھانے ہیں۔