موسم گرما میں بھی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نہ رک سکی

07-17-2023

(لاہور نیوز) موسم گرما میں بھی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نہ رک سکی۔ شہر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کا فی کلو ریٹ 177 روپے مقرر کیا گیا لیکن شہر میں 220 روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے۔ بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بلیک مارکیٹنگ نہ روکنے اور چھوٹی دوکانوں کے خلاف کارروائی کے خلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بڑے مافیا کو پکڑنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو پکڑ رہی ہے۔ پولیس، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس سمیت مختلف اداروں کا عملہ چھوٹے دکانداروں سے بھتہ لے رہے ہیں۔ ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس پر ریٹ کنٹرول کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ دکاندار کو مہنگی ایل پی جی ملے گی تو وہ مہنگی ہی فروخت کرے گا۔ انتظامیہ حیلے بہانے کرکے عام دکاندار کو پریشان کر رہی ہے۔