انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر مہنگا

07-17-2023

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا کیا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 41 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار  کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔