پرویز الہٰی کا نظربندی احکامات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

07-17-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نظربندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا  گیا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پرویز الہٰی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، عدالت دہشتگردی کے مقدمے میں بھی پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظر بند، نوٹیفکیشن جاری درخواست میں عدالت سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یاد رہے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر رہنما تحریک انصاف کو ایک ماہ نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔