مرغی غریب کی دسترس سے باہر، قیمت 600 سے نیچے نہ آسکی

07-17-2023

(لاہور نیوز) مرغی غریب کے دستر خوان کی زینت نہ بن سکی، برائلر گوشت 600 روپے سے نیچے نہ آسکا۔

مرغی کے  گوشت کی قیمت  603 روپے فی کلو  کی سطح پر برقرار ہے، زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 387 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پرچون  بازار  میں زندہ برائلر کے نرخ 402 روپے فی کلو  ہیں۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں رک سکا، آج بھی دو روپے اضافے کے ساتھ فی درجن انڈوں کی قیمت 255 روپے پر پہنچ گئی ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار400 روپے سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔