ایشیا کپ کے معاملات طے، شیڈول اور وینیوز کا اعلان جلد متوقع

07-17-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ سے متعلق دبئی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ، ایشیا کرکٹ کونسل اور سری لنکا کرکٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پاکستان میں میچز دو وینیوز پر کھیلے جانے کا امکان ہے، تفصیلات کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں ہونے والے اجلاس میں براڈ کاسٹنگ کے معاملات پر تفصیلی بات ہوئی، میٹنگ میں ٹیموں کے آنے جانے اور دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہےکہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائے گا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔