مصباح الحق نے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کا بھارت نہ جاناشائقین سے زیادتی قرار دیدی

07-16-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہیں جاتا تو یہ شائقین کیساتھ زیادتی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مصباح الحق کا کہناتھا کہ'جب دوسرے کھیلوں میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے ہو سکتے ہیں تو کرکٹ میں کیوں نہیں؟ کرکٹ کو سیاسی تعلقات سے کیوں جوڑیں؟ لوگوں کو اپنی ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے دیکھنے کے موقع سے محروم کرنا ناانصافی ہے۔   انہوں نے کہا یقینی طور پر پاکستان کو بھارت میں ورلڈکپ کھیلنا چاہیے، میں نے بھارت میں میچز کھیلے ہیں، ہم نے کراؤڈ اور  وہاں کے دباؤ سے لطف اٹھایا ہے، بھارت کی کنڈیشنز  ہمارے لیے بہترین ہیں۔