لاہور میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافے کا انکشاف

07-16-2023

(ویب ڈیسک) لاہورمیں بچوں اوربچیوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور صرف رواں سال کے ساڑے 6 ماہ کے دوران زیادتی کے 161 واقعات پیش آئے ہیں۔

پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق بچوں سے بدفعلی کے 98 مقدمات درج کیےگئے جن میں ملوث 82 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 66 کے چالان عدالتوں میں جمع کرائےگئے، ان میں سے14 مقدمات زیر تفتیش ہیں جبکہ 2  اشتہاری ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔ دوسری جانب ا س عرصے میں بچیوں سے زیادتی کے 63 واقعات رونما ہوئے جن میں سے  11 کی تفتیش جاری ہے اور 71 ملزمان کو گرفتار کرکے 44 چالان عدالتوں کو بھجوا دیےگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 3 اشتہاری مجرمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔