ایشین ایتھلیٹکس : پاکستان کے محمد یاسر نے نیزہ بازی میں براؤنز میڈل اپنے نام کرلیا
07-16-2023
(لاہور نیوز)ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد یاسر نے براؤنز میڈل جیت لیا۔
بینکاک میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں محمد یاسر نے جویلین تھرو میں براؤنز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے ، محمد یاسر نے 79.93 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔دوسری جانب جاپانی ایتھلیٹ روڈرک نے 83.15 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ بھارت کے منو دیواراکیشوی نے 81.01 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین ایتھلیٹکس میں پاکستان کے شجر عباس 200 میٹرز ریس کے فائنل تک رسائی سے محروم رہ گئے تھے ،شجر عباس نے 200 میٹرز سیمی فائنل دوڑ 21.04 سیکنڈز میں مکمل کی، شجر عباس 0.05 سیکنڈز کے فرق سے فائنل میں نہ آسکے۔