سمن آباد انڈر پاس کی نگرانی و بروقت تکمیل کیلئے کمیٹی تشکیل،نوٹیفکیشن جاری

07-16-2023

(لاہور نیوز) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈر پاس منصوبے کی نگرانی اور بر وقت تکمیل کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، وزیر اعلیٰ آفس سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ہاوسنگ کمیٹی کے کنوینئر جبکہ سیکرٹری مواصلات کمیٹی کے مبمر ہوں گے، سیکرٹری ہاؤسنگ اور سیکرٹری مواصلات ایک ممبر کمیٹی کے لئے تعینات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سمن آباد انڈر پاس ڈیڈلائن پر مکمل نہ ہوا، وزیراعلیٰ ایل ڈی اے کی کارکردگی سے نالاں نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ممبران سمن آباد انڈر پاس کو اپنی زیر نگرانی بر وقت مکمل کروائیں گے، کمیٹی ممبران پراجیکٹ پر جاری کام کے معیار کی نگرانی کریں گے، کمیٹی پراجیکٹ میں ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کرے گی۔ مزید برآں کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پراجیکٹ کے دورے کر کے پیشرفت رپورٹ وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پیش کرے گی۔