سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد چلے گئے، بلاول کی کل لاہور آمد متوقع

07-16-2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد چلے گئے جبکہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی کل لاہور آمد متوقع ہے۔

سابق صدر نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ کے حوالے سے معاملات پر اتفاق ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں الیکشن بروقت کروانے پر اتفاق کیا اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن میں تاخیرکسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ملاقات میں آئندہ نگران وزیراعظم سابق بیوروکریٹ کے بجائے کسی سیاست دان کوبنانے پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کل لاہور آمد متوقع ہے، بلاول بھٹو ایک روزہ دورے پر کراچی سے لاہور پہنچیں گے، بلاول بھٹو مقامی ہوٹل میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے۔