ورلڈ انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے حمزہ الیاس کوسیمی فائنل میں شکست

07-16-2023

(لاہور نیوز ) ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ الیاس سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ریاض میں جاری عالمی مقابلے میں پاکستان کے حمزہ الیاس کو جرمن کیوئسٹ الیگزینڈر وڈایو نے ہرایا،الیگزینڈر وڈایو نے بیسٹ آف نائن مقابلے میں 4-5 کے فریم سے کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل حمزہ الیاس نے بھارت کے دھورو پٹیل کو  2کے مقابلے میں 4 فریم سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ ورلڈ سنوکر انڈر 17 اور انڈر 21 چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ٹیم سعودی عرب موجود ہے، ٹورنامنٹ میں احسن رمضان اور محمد حمزہ الیاس پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مقابلے آج 16 جولائی تک جاری رہیں گے۔