گورنر پنجاب سے تھائی سفیر کی ملاقات،مذہبی و ثقافتی سیاحت پر تبادلہ خیال
07-16-2023
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں ورلڈ بدھسٹ یونیورسٹی کے اعزازی ریکٹر انیل سکیا اور تھائی لینڈ کے سفیر چکرد کراچی وانگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
گورنر پنجاب نے معزز مہمانوں کو تاریخی شہر لاہور اور گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہا، گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام انسانوں کو ایک دوسرے کی بھلائی اور بہتری کی سوچ رکھنی چاہیے، مختلف تہذیب و تمدن کے لوگوں کو آپس میں روابط بڑھانے چاہئیں، پاکستان اور تھائی لینڈ کے عوام کے درمیان قدیمی تعلقات ہیں ۔ انیل سکیا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گندھارا سمپوزیم کا انعقاد کلچرڈپلومیسی پر اہم اقدام ہے، تھائی لینڈ واپس جا کر پاکستانی عوام کی محبت کا پیغام تھائی عوام تک پہنچاؤں گا۔