محسن نقوی کپاس کے کاشتکاروں کو صحیح معاوضہ دلوانے میدان میں آگئے

07-16-2023

(لاہور نیوز) کپاس کے کاشتکار کو پھُٹی کی قیمت کا صحیح معاوضہ دلوانے کے لئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی میدان میں آگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کاشتکار بھائیوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی صورت  اپنی کپاس 8500 روپے فی من سے کم  پر نہ بیچیں۔ اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سیکرٹری زراعت اور تمام ڈویژنل کمشنرز کپاس کی سپورٹ پرائس پر عمل درآمد کرائیں، فوری طور پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر اس کو یقینی بنائیں۔