شاہراہ قراقرم بس حادثہ: وزیراعظم کا انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
07-16-2023
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے شاہراہ قراقرم پر تھلیچی کے مقام پر سیاحوں کی بس کو پیش آنیوالے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدری اور تعزیت کیا، انہوں نے گلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے، شہباز شریف نے متعلقہ وفاقی محکموں کو بھی امدادی کاموں میں معاونت کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت، اہل خانہ کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ واضح رہے شاہراہ قراقرم میں تھلیچی کے مقام پر بس کو موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، بس میں 20 سے زائد افراد سوار تھے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔