وزیراعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

07-16-2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو وزارت سے متعلقہ امور پر بریف کیا، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹس پر بہتر سروسز کی فراہمی کیلئے آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے میں اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔  مزید براں وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی نے نیشنل ایوی ایشن پالیسی کی تشکیل نو اور ایم ایل ون کے منصوبے پر پاک چائنہ جاری تعاون پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔