ایشیا کپ کا دوسرا حصہ سری لنکا سے دبئی منتقل ہونے کا امکان

07-16-2023

(لاہور نیوز) ایشیا کرکٹ کپ کا دوسرا حصہ سری لنکا سے دبئی منتقل ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔

انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا میں مسلسل بارشوں کے پیش نظر پی سی بی ایشیا کپ کا دوسرا حصہ دبئی منتقل کروانے کا خواہشمند ہے، ایشیا کپ کے دوسرے حصے کے دبئی میں انعقاد سے پی سی بی کو بڑا ریونیو شیئر بھی ملے گا، پی سی بی پاکستان میں چار سے زیادہ میچز کا بھی خواہش مند ہے۔ انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اپنے پیشرو نجم سیٹھی کے دور میں ہونے والے ہائبرڈ ماڈل میں تبدیلی چاہتے ہیں ،پی سی بی لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور ملتان میں بھی میچز کروانا چاہتا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کا دو روزہ اہم ترین اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار شریک ہوں گے۔