گال ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

07-16-2023

(ویب ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 18 رنز بنا لیے۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف ابتداء میں جلد وکٹیں نہ گنوائیں۔ اس موقع پر بابراعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف جلد وکٹیں لیکر پہلی اننگز میں بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ پاکستان کا اسکواڈ: کپتان بابر اعظم سمیت عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ شامل ہیں۔ گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے۔