بابراعظم کا آکاش چوپڑا کے منفی تبصرے پر ردعمل آگیا

07-16-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کو منفی تبصرے پر کرارا جواب دے دیا۔

یوٹیوب چینل پر سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے حال ہی میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں “فیب فور” اب ایک درست اصطلاح نہیں، کیونکہ ویرات کوہلی کی حالیہ خراب فارم نے انہیں گروپ سے باہر کردیا ہے جبکہ بابراعظم کے پاس گروپ میں شامل ہونے کی صلاحیت ہے تاہم وہ ابھی اس مقام تک نہیں پہنچے۔ بھارتی کرکٹر کی رائے پر بابراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہے تاہم میرا کام پرفارم کرنا ہے۔ ابھی تک اپنی کارکردگی سے ہی ریکارڈ بنائے ہیں، پرفارمنس ہوتی رہے تو نام خود توجہ کا مرکز بنتا رہے گا۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے “فیب فور” سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی، کین ولیمسن، سٹیو ستمھ اور جو روٹ کہلائے جاتے تھے، تاہم حالیہ برسوں میں کوہلی کی مسلسل خراب کارکردگی نے انہیں اس فہرست باہر کردیا ہے۔           شیئرٹویٹ