شہباز شریف آج لاہورمیں وزیرِاعظم یوتھ لون سکیم کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرینگے

07-16-2023

(لاہور نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف آج لاہور میں وزیرِاعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت کامیاب نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔

وزیرِاعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر کم سود والے قرض کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے. خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اس سکیم میں انکا خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے. وزیرِاعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف آج سیالکوٹ کا بھی دورہ کریں گے. وزیرِاعظم سیالکوٹ میں وزیرِاعظم یوتھ لیپ ٹاپس سیکم کی تقریب میں شرکت کریں گے اور قابل طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن تقریب کی کارروائی براہ راست نشر کرے گا۔