شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل
07-16-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔
شاہین نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا، قومی بولر ن سری لنکا کے نشان مدوشکا کو آؤٹ کرکے 100ویں وکٹ حاصل کی۔ شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں،فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔ شاہین آفریدی نے اپنے کیرئیر کے 26ویں ٹیسٹ میچ (جو گال میں اس وقت کھیلا جارہا ہے) میں اپنا 100واں شکار کیا۔ وقار یونس کا بیان: اظہار کیا ۔ٹوئٹر پر وقار یونس نے شاہین کے لیے ٹوئٹ کی اور ان کی پذیرائی کی، ساتھ ہی سابق کپتان نے شاہین کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔