ایمرجنگ ایشیا کپ : پاکستان شاہینز اپنا دوسرا میچ کل کھیلے گی

07-16-2023

( ویب ڈیسک ) پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں اپنا دوسرا میچ 17 جولائی ( کل ) کو متحدہ عرب امارات اے کے خلاف کھیلے گی۔

سری لنکا میں جاری 50 اوورز فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، سری لنکا اے اور عمان اے جبکہ پاکستان شاہینز، بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات اے کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 19 جولائی کو روایتی حریف بھارت اے کے خلاف کھیلے گی ، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 21 جولائی اور فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ یاد رہے کہ پاکستان شاہینز اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 4 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے ۔